2024 Latest News Obituary

اتحاد اساتذہ پاکستان کے سابق صدر اور بانی رکن چوہدری غلام رسول اللہ کی رحمت میں چلے گئے

پروفیسر ظفر علی خاں کی قیادت میں کچھ ساتھیوں کے ساتھ ملکر 1981 میں اتحاد اساتذہ پاکستان کی بنیاد رکھی 1985 میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوئے 2002 میں مدت1993 میں پنجاب پروفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بنے ملازمت مکمل کرکے گوشت کالج بورے والا سے ریٹائر ہوئے

بورے والا ۔نمائندہ خصوصی ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے بانی رکن اور سابق صدر پروفیسر چوہدری غلام رسول آج شام اللہ تعالیٰ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر تقریباً 81برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2002 میں گورنمنٹ کالج بورے والا ضلع وہاڑی سے ریٹائر ہوئے وہ ان چند لوگوں میں سے تھے جنہوں نے ساری زندگی اساتذہ برادری کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی اساتذہ کی خدمت اوڑھنا بچھونا رہی1983 میں جب اتحاد اساتذہ پاکستان نے پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو جو رہنما اس پینل میں کامیاب قرار پانے ان میں پروفیسر رضآ اللہ صدر ۔چوہدری غلام رسول نائب صدر اور پروفیسر عبد القیوم جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے اس کے بعد پھر 1993 میں پنجاب پروفیسر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اور اس حثیت میں ایپلا پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے چوہدری غلام رسول صاحب کی ان گنت خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ان کی نماز جنازہ کل صبع دس بجے بورے والا ان کے آبائی گاؤں مانا موڑ کے قریب ادا کی گئی

Related posts

ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزلاہور ڈویژن بھی تبدیل ۔محمد سلمان ڈائریکٹر اور شہزاد منور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات

Ittehad

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے رخسانہ انور نے گرفتاری پیش کر دی

Ittehad

  وائے ممتاز علی ڈپٹی ڈائریکٹر پاکپتن اور شیر باز ڈپٹی ڈائریکٹر اوکاڑہ تعینات

Ittehad

Leave a Comment