لاہور ۔۔نمائندہ حصوصی ۔۔پنجابی زبان کے معروف شاعر اور ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ پنجابی کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر یونس احقر آج شام انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً 81 برس تھی 2003 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ایم اے او کالج لاہور سے ریٹائر ہوئے لیکن وہ پڑھنے لکھنے سے کھبی ریٹائر نہیں ہوئے ان کا رحجان نعت گوئی کی طرف زیادہ تھا مشاعرے میں انہیں مدعو کیا جاتا تو وہ بڑے ذوق شوق سے شریک ہوتے تھے یہ سلسلہ آخری سانس تک رہا کوئی پانچ چھ دن قبل انہیں دل کی تکلیف ہوئی تو انہیں ڈاکٹرز ہاسپٹل لاہور داخل کروایا گیا انجیو گرافی میں تین شریانوں کی بندش کا انکشاف ہوا انجیو پلاسٹی ایک شریان کی گئی تو حالت سنبھلنے کی نوید ہوئی مگر یہ لمحات جلد ختم ہو گئے دوبارہ طبعیت بگڑ گئی کمزوری کے باعث وینٹیلیٹر نے بھی سپورٹ نہ کیا اور وہ دم توڑ گئے ان کی نماز جنازہ کل صبع سات بجے ان کی رہائش گاہ واقع توحید پارک عقب پاکستان منٹ داروغہ والا اور باغبان پورہ کے وسط میں واقع ہے میں ادا کی جائے گی
پروفیسر ڈاکٹر یونس احقر پنجابی زبان دے منے پڑمنے شاعر سن انہوں دا پہلا غزلاں دامجموعہ کلام 1979 وچ چھپیا ، سوچ دا سفر، آؤناں دی دوجا غزلاں دا مجموعہ 2009 وچ چھپیا جدا ناں سی ،وکھ اڈاری لگے، تیسری تے آخری کتاب 2014 وچ چھپی جدا ناں سی ،حب حرماں دی، اے نعتیہ شاعری اے