2024 HED News Latest News

پرموشن لنکڈ ٹریننگ آن لائن ہوگی میکنزم اور پروسیس طے کرنے کے کمیٹی کا قیام

ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ ممبران میں ندیم اصغر ڈپٹی سیکرٹری ٹرینگ ۔محمد زاہد میاں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ، روبینہ کمال پرنسپل،سدرہ عامر پرنسپل ،فوزیہ ناز پرنسپل ،پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین ،ڈاکٹر سید محسن رضا ،ڈاکٹر عنصر پرویز اور رابعہ صدیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ممبران میں شامل ہیں

لاہور ۔۔نمائیندہ خصوصی ،، پرموشن لنکڈ ٹریننگ کو جلد کروانے کے لیے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے سربراہی ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر احسن مختار کریں گے سیکرٹری کے فرائض محترمہ رابعہ صدیق انجام دیں گی دیگر آٹھ اراکین میں ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ ندیم اصغر ،دائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن و کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر زاہد میاں ،خواتین کالج مرغزار کالونی لاہور ،کوئین میری کالج برائے خواتین لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر سدرہ عامر ، اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر سید اظہر حسین ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سائیکالوجی ڈاکٹر سید محسن رضا بخآری ،گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری ڈاکٹر عنصر پرویز ممبران ہونگے کمیٹی کا اجلاس چار اپریل 2024 کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے دفتر میں بارہ بجے ہوگا جس میں ایجنڈے پر گفتگو ہوگی اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی اس میٹنگ میں پرموشن ٹرینگ کے لیے ٹاپک ،مڈیول اور آؤٹ لائن کو آخری شکل دی جائے گی اور ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی

Related posts

تمام اساتذہ کو چھ جون سے قبل ویکسین لگوانے کے احکامات

Ittehad

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں

Ittehad

پنجاب کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس اور بیس فیصد اضافے کی تجاویز

Ittehad

Leave a Comment