2024 Latest News Press Releases

لاہور کی خواتین کالج اساتذہ نے ٹریننگ کےدو ہزار روپے الیکشن کمیشن کو بخش دینے کا فیصلہ کر لیا

لمبا سفر کر کے وصولی کے لیے جانا توہین آمیز طریقے سےگھنٹوں لائن میں لگ کر وصولی کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں اس سے کہیں بہتر ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کو ہضم کرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے

اگر الیکشن کمیشن معاوضے کی رقم دینے میں سنجیدہ ہے تو اسے باعزت طرح سے ادا کرئے بذریعہ اکاؤنٹ نمبر شفٹ کر دیے جائیں بذریعہ کراس چیک کالجز کو بجھوا دئیے جائیں یا کالجز ا کر اگر نہیں تو پرنسپل کے ذریعے تقسیم کروا دئیے جائیں

لاہور ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔لاہور کی خواتین کالج اساتذہ نے جب ایم اے او کالج لاہور میں مرد پریذایڈینگ آفیسران کو ایک وڈیو میں جب لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر ٹریننگ کے دو دو ہزار روپے وصولی کا منظر دیکھا تو انہوں نے ایسے دو ہزار روپوں سے باز ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا تو انہوں نے الیکشن کمیشن لاہور سے رابطہ کیا اور انہیں تتجویز دی کہ معاوضے کی رقم ان کے اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کر دی جائے یا بذریعہ چیک ان کے کالج کے پرنسپل کو تقسیم کا فریضہ سونپ دیا جائے یا رقم ان کے کالج میں جا کر تقسیم کر دی جائے واپذا ٹاؤن ،ٹاون شپ یا کوٹ لکھپت جیسے کالجوں کی خواتین پروفیسرز کے مطابق ایم او اے کالج جا کر پیسے وصول کرنے پر جتنے پیسے خرچ ہو جاتے ہیں اس سے نہ وصول کرنا اور انہیں چھوڑ دینا کہیں بہتر ہے

Related posts

ڈی پی آئی کالجز تعینات ہونے پر ڈاکٹر عنصر کو پپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکبا د 

Ittehad

گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کےلیے کیسز طلب

Ittehad

ہائر ایجوکیشن نے اس سال ریٹائر ہونے والی اناسی خواتین کا ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment