وہ پندرہ جون 1965 کو گجرات میں پیدا ہوئے یوں اس وقت ان کی عمر 58 برس اٹھ ماہ تھی انہوں نے 93 کے پبلک سروس کمیشن سے بطور لیکچرر کیمسٹری سلیکشن کے بعد تین اکتوبر 1994 کو ایجوکیشن سروس جوائن کی
رات دل کا دورہِ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی تھے ان کی موت سے اتحاد اساتذہ پاکستان کے پنجاب بھر کے ساتھی دوست اور رہنما۔ اچانک موت کی خبر سن کر سکتے میں ہیں ان کی نماز جنازہ آج چار بجے گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے گراؤنڈ میں سہ پہر چار بجے ادا کر دی گئی
گجرات ۔۔گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے پرنسپل رات دل کا دورہِ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے مرحوم کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے اور گزشتہ کئی برس سے بطور پرنسپل خدمات سر انجام دے رہے تھے کوئی چھ ماہ قبل بھی وہ اس تکلیف کی اذیت سے گزرنے تھے انہیں پہلی مرتبہ ہارٹ اٹیک ہوا اور فالج بھی ہوگیا لیکن وہ انہیں شکست دینے اور صحت یاب ہونے میں کامیاب ہو گئے مگر اس مرتبہ جب کل رات دوسری مرتبہ یہ حملہ اور ہوا تو وہ جانبر نہ ہو سکے مرحوم کیمسٹری کے ایک نامور استاد تھے ان کے گجرات میں سیکٹروں طالب علم ان کی شفقت سے محروم ہوگئے اوئل سروس سے ہی وہ اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابسطہ تھے گجرات کے اساتذہ بھی ایک سچے دوست سے محروم ہوگئے جونہی آج صبح انہیں یہ خبر ملی وہ سکتے میں ا گئے پورا شہر افسردہ ہو گیا ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان اورساتھیوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے مرحوم پروفیسر عبد الرزاق نے بطور لیکچرار تین اکتوبر 1994 کو جوائن کیا تین اگست 2011 کو انہیں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنا دیا گیا مئی 2018 میں انہیں ایسوسی ایٹ کیمسٹری بنایا گیا وہ ایک اچھا استاد ہونے کے ساتھ وہ ایک اچھے منتظم بھی تھے ان صلاحیتوں کو دیکھتے ہوے انہیں ایک تاریخی اہمیت کے حامل گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج گجرات کا انتظام ان کے سپرد کرتے ہوئے انہیں پرنسپل بنا دیا گیا ان کی محکمہ تعلیم کے لیے ،گجرات شہر کے باسیوں کے لیے اور اساتذہ برادری کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا