2024 Latest News Press Releases

کالجز دس جنوری کو کھل رہے ہیں فیک نوٹیفکیشن اور افواہوں پر کان نہ دھریں

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پرائمری جماعت کے بچوں کی چھٹیوں کو دو چار روز تک پڑھانے پر غور ضرور ہوا ہے

لاہور۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔کل سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کی جا رہی ہے کسی منچلے نے ایک نوٹیفکیشن بھی ثائپ کر کے سوشل میڈیا پر چڑھا دیا ہے پہلے تو یہ سوشل میڈیا پر چلتا رہا بعد ازاں الیکٹرونک میڈیا نے سوچا کہ وہ کیوں پچھے رہ جائے دیکھا دیکھی دو تین چینلز نے بھی چلا دی کہ چودہ جنوری تک چھٹیاں ہیں کالج پندرہ کو کھلیں گے مگر ابتک کی اطلاعات کے مطابق ان میں کوئی حقیقت نہیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز دس جنوری دو ہزار چوبیس بروز بدھ کھل رہے ہیں ان فیک نوٹیفکیشنز اور افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں نگرانن صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس پر بات ہوئی ہے کہ سردی زیادہ ہے لہذا پرائمری تک کی کلاسز کے بچوں کو مزید چند دن سردی سے بچایا جائے چھٹیاں بڑھ دی جائیں یا ان کی ٹائمنگ تبدیل کر دی جائے

Related posts

تمام رپورٹنگ/کونٹر سائننگ افسران اپنے ماتحت افسران کی پی ای ارز کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ تیس جون تک جمع کروائیں

Ittehad

اس قدر سست رفتار پرموشن پروسیس قابلِ قبول نہیں ۔۔غلام مصطفے

Ittehad

اکتیس خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ بیس میں ترقی

Ittehad

Leave a Comment