2023 Latest News University / Board News

اکیڈمک کونسل پنجاب یونیورسٹی کے انتخابات میں تمام نشستوں پراکیڈمک فرنٹ کامیاب

کامیاب قرار پانے والوں میں ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ کی نشتیوں پر پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین ،۔ڈاکٹر رافعہ رفیق و ڈاکٹر سہیل چاند۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی دو نشستوں پر ڈاکٹر ممتاز انور اور ڈاکٹر ساجد رشید ۔اکیڈمک کمیٹی شیخ زید سنٹر کی نشت پر ڈاکٹر مقید جاوید بھٹی اور سالڈ سٹیٹ فزکس کی نشت پر ڈاکٹر کامران عابد شامل ہیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر اکیڈیمک فرنٹ نے تمام سیٹوں پر کلین سویپ کردیا ،سات سیٹوں پر اکیڈیمک فرنٹ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔اکیڈیمک کونسل کے گزشتہ دوز ہونے والے انتخابات میں 200سے زائد ڈائریکٹرز، چیئرمین ، پرنسپل اور پروفیسرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا جس کے نتیجے میں فنانس اینڈ پلاننگ کی دونوں سیٹوں پر اکیڈی۔ک فرنٹ کے پروفیسر ساجد رشید اور ممتاز انور چودہری کامیاب قرار پائے۔اسی طرح ایڈوانسڈ سٹیڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی تین نشستوں پر اکیڈیمک فرنٹ کے پروفیسر محبوب حسین ، پروفیسر سہیل چاند اور پروفیسر رفعیہ رفیق شامل کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح ممبربی ا و۔جی کی ایک سیٹ پر پروفیسر کامران عابد اورممبر اکیڈیمک کمیٹی کی سیٹ پر پروفیسر مقیت جاوید بھٹی کی کامیابی کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے اکیڈیمک فرنٹ نے ساتوں سیٹوں پر کلین سویپ کیا۔

Related posts

  ایڈیشنل چارج ہائر ایجوکیشن علی سرفراز حسین کی بجائے نبیل جاوید سیکرٹری سکولز کے سپرد

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے رہنما مہر ظہور عالم تھند اور محترمہ شاھین مزمل کی تقریب پذیرائی

Ittehad

پروفیسر محمد اکرم خان کو زمیندارہ کالج گجرات کا نیا پرنسپل مقرر کر دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment