لاہور کے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین مذکورہ چوک میں جمع ہو کر بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے
اتحاد اساتذہ پاکستان اس احتجاج میں بھر پور شرکت کرئے گی
لاہور کے لوئر مال پر واقع پوسٹ ماسٹر جنرل چوک میں تمام سرکاری ملازمین جمعرات 19 اکتوبر صبع گیارہ بجے اکھٹے ہوں گے اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کریں گے یہ اعلان ایپکا پاکستان کے صدر اور آگیگا پنجاب کے چیرمین خالد جاوید سنگھیڑا نے ایک وڈیو پیغام میں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے اور آپ کی سہولت کے لیے یہاں بھی پوسٹ کیا جا رہا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے کارکنان اس احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے لیڈران اتحاد اساتذہ پاکستان نے اس ضمن میں اپنے ساتھیوں کو الگ سے ہدایات جاری کر دی ہیں