2023 General Notifications Latest News

سپریم کورٹ کے حکم پر یکم جولائی 2021 سے پنسن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن 

دو سال قبل بلوچستان کی حکومت نے وفاق کی تقلید میں افافے سے انکار کیا تھا ریٹائرڈ ملازمین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا  حکم کی رو سے یکم جولائی دو ہزار اکیس تا  تاحال بقایاجات بھی ملیں گے

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) دو سال کی مسلسل عدالتی جد وجہد کے بعد بلآخر بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی امنگیں بر آئیں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بلوچستان کی حکومت کے محکمہ خزانہ نے ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کر دیا۔     تفصیلات کےمطابق دو ہزار اکیس بائیس کےبجٹ میں وفاقی حکومت نے پنشنرز کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا تھا مگر اس کی تقلید میں بلوچستان کی حکومت نے یہ اضافہ نہ کیا پنشنرز مطالبہ کرتے رہے مگر صوبائی حکومت اپنے ارادوں پر اٹل رہی مجبورا ملازمین کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہائی کورٹ کے بعد جب سپریم کورٹ نے بھی سپینشنرز کا حق بحال رکھا تو صوبائی حکومت بلوچستان مجبور ہو گئی کہ یکم جولائی 2021 سے پینشن میں 10 فیصد اضافہ کرے نوٹیفکیشن کے مطابق مستحقین کو یکم جولائی 2021 سے تا حال اس کے واجبات بھی ملیں گے

Related posts

نہ الیکشن ایکٹ اور نہ ہی کمیشن کا خط مانع پھر بھی محکمہ پرموشنز روک کے بیٹھا ہے

Ittehad

سکول اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں چندہفتوں بعد طلب کریں گے،مراد راس

Ittehad

ماسوائے سندھ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اساتذہ اکتیس اگست تک لازماً ویکسین لگوا لیں

Ittehad

Leave a Comment