داخلہ پالیسی 2016کی گائیڈ لائن کی کاپیاں تمام ذمہ داران کو یاد دہانی کے لیے بھجوا دی گئی ہیں
درخواست داخلہ پچیس روبے فیس پنجاب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا کر صرف تین کالم پر کر کے دی جا سکے گی باقی لوازمات میرٹ پر آنے کے بعد پر کیے جاتے ہیں
صوبے کے تمام کالجوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے باہمہ اشتراک سے بنائی جانے والی ویب سائٹ سے ان لائن داخلے ہونگے صرف پچیس روپے کسی بھی پنجاب بینک میں جمع کروا کر کے اپنا میٹرک کا رول نمبر بورڈ کر کے لاگ۔ان کرئے کالج اور داخلے کا پروگرام سلیکٹ کرئے اور بنک رسید کی معلومات فراہم کر دے تو درخواست جمع ہوگی یوں ایک غریب طالب علم کئی کالجوں میں درخواست دے سکے گا
جو پرنسپل اور داخلہ کمیٹیاں عرصہ سے اس عمل میں ملوث ہیں ان کا کوئی مسلہ نہیں مگر جو نئے ہیں انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے ان کی رہنمائی کے لیے ہر سال اسے بھجوایا جاتا ہے
کچھ کام طالب علموں کے کرنے کے ہیں انہیں بطور انسٹرکشن پراسپکٹس میں چھاپا جائے کچھ کام جو انتظامیہ پرنسپلز ایڈمیشن کمیٹی کے اراکین اور دفتر کے اہلکاروں کے لیے ہیں وہ اسے اچھی طرح پڑھ لیں