مذکورہ کمیٹی پرنسپلز صاحبان کے بھجوائے گئے کالج ٹائم ٹیبل برائے تدریسی سال 23-24 کو پہلے ممبران کیمٹی ایگزیمن کر کے چیرمین کمیٹی کو ارسال کریںگے چیرمین ضروری کاروائی کے بعد اسے اپنی سفارشات کے ساتھ ڈائریکٹر تعلیمات کالجز لاہور ڈویژن کو بھجوائے گاحتمی منظوری کے بعد یہ ٹائم ٹیبل لاہور ضلع کے کالجوں میں اس تدریسی سال کے لیے نافذ العمل ہو جائے گا لاہور ڈویژن کے باقی اضلاع قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ تقلید میں ایسا ہی کریں گے
گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد ندیم انور کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ اسلامیہ کالج سول لائنز کے پروفیسر اقبال حیدر بھٹی ،اسی کالج کےفیض فریداور زوہیب ندیم گورنمنٹ ایم اے او کالج کےاشفاق علی ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کے علیم احمد بھٹہ ،وقار احمد اور آمنہ سلیم گورنمنٹ گریجویٹ کالج گلبرگ کے محمد امجد چوہان اور گورنمنٹ خواجہ رفیق ایسوسی ایٹ کاج کے ڈاکٹر شائد عمران ممبران میں شامل ہیں
کمیٹی کا مقصد معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے سرکاری کالجوں میں کلاسز کو باقاعدہ بنانا ہے
لاہور(نمائندہ خصوصی )محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری کالجز میں معیار تعلیم میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں درس و تدریس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کلاسز کی باقاعدگی شرط نشگزمینیاول ہے ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے اس مقصد کے لیے ایک دس رکنی ٹائم ٹیبل ایگزمینیشن کمیٹی قائم کی ہے مختلف کالجوں سے محنتی اور قابل اساتذہ کو اس میں شامل کیا گیا ہے لاہور ضلع کے مردانہ و زمانہ کالجز کے پرنسپلز ٹائم ٹیبل بنا کر اس کمپنی کو بھجوائیں گے جو ایگزمینیشن کے بعد اپنے ریمارکس کےساتھ چیرمین کمیٹی کو ارسال کریں گے چیرمین بغور جائزے کے بعد اسے اپنی سفارشات کے ساتھ ڈائریکٹر کالجز کو بھجوائیں گےحتمی منظوری کے بعد یہ ٹائم ٹیبل تدریسی سال 23-24 کے لیے نافذ العمل ہو جائے گا لاہور ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام چار اقسام کے کالجز ہیں لہذا اس کا شیڈول بھی اسی طرح بنایا گیا ہے تمام مردانہ ایسوسی ایٹ کالجزو کامرس کالجز اٹھائیس اگست کو جمع کروائیں گے خواتین ایسوسی ایٹ کالجز 29اگست کو مردانہ گریجویٹ و کو ایجوکیشن کالجز تیس اور اکتیس کو جمع کروائیں گے مزید معلومات و تفصیلات آپ نوٹیفکیشن میں ملاحظہ کر سکتے ہیں