2023 HED News Latest News Press Releases

  صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی میٹنگ مکمل۔ہو گئی۔ڈیڑھ سو زائد مرد و خواتین گریڈ بیس میں ترقی پا گئے

سنیارٹی نمبر 93 تا 170مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 113تا 280کے کیسز زیر بحث لائے گئے کچھ مرد و خواتین تو پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے اور کچھ سست پروسس کے دوران بھی ریٹائر ہوئے ترقی پانے والوں کی اصل تعداد ایک سو ساٹھ اور ایک سو ستر کے درمیان بنتی ہے 

ترقی پانے والوں میں صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ بھی شامل ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے تمام مرد و خواتین کو مبارکباد 

 لاہور    ذرائع کے مطابق آج صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج صوبائی چیف سیکریٹری صوبہ پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں  گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے مرد وخواتین کے کیسز نمٹائے گئیے اس میں مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 93 تا 170اورخواتین  ایسوسی ایٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 113 تا 280 شامل تھے یوں تو یہ تعداد کافی زیادہ بنتی ہے لیکن بہت سے لوگ اس لسٹ میں ریٹائر ہو چکے تھے اور کچھ اس سست پروسس کی نذر ہو گئے ترقی پانے والے مرد حضرت کی تعداد پچاس اور ساٹھ کے درمیان اور ترقی پانے والی خواتین کی تعداد سو اور ایک سو دس کے درمیان ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے تمام ترقی پانے والے خواتین و حضرات کو مبارکباد ترقی پانے والوں میں صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفیٰ بھی شامل ہیں

Related posts

محکمہ سروسز نے تو سیکرٹریوں کو پی ای آر وقت پر لکھوانے کا حکم دے دیا عمل کتنا ہوتا ہے؟

Ittehad

برین ٹیومر۔۔پروفیسر عباس رضا بیگ کی جان لے گیا

Ittehad

بائیس 22کالج اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاونس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment