نئے طریقہ کار کے مطابق تعلیمی قابلیت کے دس نمبر،گذشتہ پانچ سالوں کی سالانہ رپورٹس کے پندرہ نمبر،سروس کے دورانیہ کے دس نمبر،متعلقہ سکیل کی سنیارٹی لسٹ میں سنیارٹی پوزیشن کے پانچ نمبر، تجربہ کی نوعیت کے بیس نمبر،ہارڈایریا میں کام کے پانچ نمبر اور گزشتہ پانچ سال کے رزلٹ پانچ نمبر۔ کل اسی نمبرز
انٹرویو کے بیس نمبرز ہیں جس میں مینجمنٹ کی جانب رحجان ،لیڈرشپ کوالٹی اور کیمونییکیشن سکل اور متعلقہ مضمون کا نالج بارے سوالات کیے جائیں گے
لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرنسپلز کی ابتدائی کے لیے اہلیت کا معیار ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا ہے تعلیمی قابلیت کے بیس نمبرز ہیں جن میں سے اگر امیدوار ایم فل ہے تو تین نمبرز اور اگر پی ایچ ڈی ہے تو سات نمبرز کل دس نمبرز ہونگے گزشتہ پانچ سالوں کی سالانہ خفیہ رپورٹ دیکھی جائیں گی ان میں اوسط رپورٹ کا ایک نمبر فی سال گڈ کے دو نمبرز فی سال اور ویری گڈ کے تین نمبرز فی سال ہونگے اور یہ زیادہ سے زیادہ پندرہ نمبرز ہونگےسروس اگر دس سال سے کم ہے تو دو نمبرز دس اور پندرہ کے درمیان ہے تو چار نمبرز ،اگر پندرہ سے بیس سال کے درمیان ہو تو چھ نمبرز اگر بیس سے پچیس سال کے درمیان ہے تو آٹھ نمبرز اور اگر پچیس سے زیادہ ہے تو دس نمبرز دئیے جائیں گے
ایڈمنسٹریسٹیٹو تجربے کے بیس نمبرز ہیں ان میں بطور چیرمین / ڈائریکٹر / پرانے زمانے کے ای ڈی او پرنسپل اور محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری کے تجربے کے چار نمبرز فی سال کل بیس۔ تعلیمی بورڈ میں بطور کنٹرولر / بطور سیکریٹری بورڈ/گ ڈپٹی ڈائریکٹر /سابق دور کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر / وائس پرنسپل /انچارج پرنسپل اور سیکشن آفیسر تین نمبرز فی سال۔ کل نمبر 15۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالج کی پرچیز کمیٹی ایڈمشن کمیٹی ڈسپلن کممیٹی صفائی کمیٹی
ممبر کالج کونسل ہاسٹل سپرئنڈنٹ / وارڈن / برسر /فوجل پرسن /کالج کے کنٹرولر امتحانات دو نمبرز فی سال کل دس نمبرز۔. ممبر پر جیز کمٹی /ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ / ڈپٹی وارڈن / ڈپٹی کنٹرولر امتحانات /ممبر کالج کونسل/ اسسٹنٹ برسر وغیرہ ایک نمبر فی سال کل پانچ نمبرز