2023 General Notifications Latest News

وزیر اعظم کا وزیر اعلی سے رابطہ پہلی سنجیدہ ایکٹویٹی ہے آگیگا والے مطمئن ہیں کہ ترمیمی نوٹیفکیشن ہو جائے گا

اتحاد اساتذہ سمجھتی ہے کہ دوسرے صوبوں کے مساوی اضافے ہمارا جائز حق ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا ہم لے کر رہیں گے آگیگا والوں نے صرف سپورٹ مانگی جو ہم نے بھر پور مہیا کی انہوں نے کبھی مشوروں میں شامل نہیں کیا اگر کرتے تو ہم بتا دیتے ک یقین دہانی والوں نے تو صوبائی حکام سے رابطہ کیے بغیر یہ سمجھ لیا کہ وہ ہماری بات ماننے کے پابند ہیں دھرنا فوری اٹھانا غلطی تھی

پھر دھرنے کی کال دی تو ہمیں پہلے سے زیادہ پر جوش پائیں گے پہلے بھی عددی اعتبار سے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی دوسرے گروپوں سے کہیں زیادہ شریک ہوئے جو ریکارڈ پر ہے ہم جدو جہد پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں آگیگا واے اگر ضرورت محسوس کریں تو کال دینے میں بالکل نہ ہچکچائیں مگر حکومتوں کا گزشتہ ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں یقین دہانی کہ پرکھ ضروری ہوتی ہے یہ احتجاج ختم ہونے پر ایسا کیا کرتے ہیں

لاہور ( خصوصی رپورٹ )آج جب حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن آیا جو ان کی بجٹ تجاویز کے عین مطابق تھا سلیکشن کی ابتدائی سٹیج کے تیس فیصد اور پنشنز میں پانچ فیصد کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے تو سارے پنجاب کے سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی غعصہ سے برئے حال اور لگی قیادت پر تنقید ہونے آگیگا نے بیان جاری کیا کہ مطعمن رئیں ہماری بات چیت چل رہی ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کونسل نے جب حالات و واقعات کا تجزیہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے لیڈران آگیگا نے مشیر وزیر اعظم نے محض وعدہ کیا کہ وہ مطالبات منظور کروائیں گے اور انہوں نے یقین کر لیا اور دھرنا اٹھا کر گھروں کو چلے گئے یہ بھی نہیں سوچا کہ جنہوں نے عمل درآمد کروانا اور کرنا ہے ان سے بھی رابطہ ہوا ہے کہ نہیں پھر دوڑیں لگ گئیں آج پہلی مرتبہ وزیر اعظم ہاؤس سے بیان جاری ہوا کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعلی پنجاب سے فون پر بات کی ہے اور انہیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق اور دیگر صوبوں کے برابر بڑھانے کی بات کی ہے جس پر انہوں نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلا کر اس میں معاملہ اس میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے یہ صوبائی حکومت سے پہلا سنجیدہ رابطہ ہے محض ملک محمد احمد خاں کے کہنے پر دھرنا اٹھا لینا غلطی تھی ثالث کو اصل پارٹی کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے ذریعے یقین دہانی ضروری تھی اتحاد اساتذہ پاکستان صرف سپورٹ کر رہی تھی شامل نہ تھی نہ اخلاقی طور پر مشاورت کی گئی نہ ضرورت محسوس کی گئی حالانکہ عددی اعتبار سے سینکڑوں میں صرف اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی شریک ہوئے کوئی اور گروپ اس سے آدھے بھی اساتذہ نہیں لا سکی ریکارڈ پر ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ اگر دوبارہ ضروت پڑی تو اتحاد اساتذہ پہلے سے زیادہ پر جوش ساتھ دی گئی تحریک کے قائدین کال دینے سے بالکل نہ ہچکچائیں

Related posts

محکمہ نے عدالت میں پیش کرنے کے لیے گریڈ اٹھارہ کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ لٹریری فیسٹیول 2022 کا دوسرا روز

Ittehad

سرکاری یونیورسٹیوں کےانڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کےیے ہائر ایجوکیشن پاکستان کا لازمی ٹیسٹ ہے

Ittehad

Leave a Comment