کل ہونے والے احتجاج میں ہر جگہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوست ریلیوں اور دھرنوں میں ہر جگہ شرکت کریں گے
ایپکا کی دھڑے بندی نے ،سکولوں اور کالجز کی تقسیم نےکاذ کو نقصان پہنچایا اب وقت آ گیا ہے کہ کم از کم ایجنڈے پر اکٹھے ہو کر جد وجہد کا آغاز کیا جائے چوہدراہٹ کے چکر میں اجتماعی مفادات متاثر ہو رہے ہیں
لاہور(نمائندہ خصوصی) اتحاد اساتذہ پاکستان نے فیصلے کے مطابق ہم اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے چلائی جانے والی تمام تحریکوں میں شریک ہونگے ہمیں اس سے غرض نہیں کہ وہ تحریک کون چلا رہا ہے اور کون کیا دعویٰ کر رہا ہے اس لیے کل مختلف پارٹیوں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک میں ہر جگہ شامل ہو نگے پارٹی کے دوستوں کو اس بارے میں بتا دیا گیا ہے کوئی اور پارٹی بھی ملازمین کے لیے تحریک چلائے گی تو ہم اسے بھی سپورٹ کریں گے