عید کی تعطیلات کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر/ڈائریکٹر میں پرموشن برانچیں کھلی رہیں مرد و خواتین لیکچررز اور مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز ڈیڈ لائن 26 جنوری تک ڈی پی آفیس پہنچانے کی کوشش جاری ہیں اتحاد اساتذہ کے ضلعی صدور اور پرموشنز فسلیٹیش ٹیم کے اراکین مستعدی کے مصروف عمل ہیں
لاہور(نمائندہ خصوصی) مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 93 تا 170 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 113 تا 260 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز 1 تا 1350 خواتین آسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 1تا 1110 لیکچررز مرد سنیارٹی نمبر 1 تا 400 اور خواتین لیکچررز سنیارٹی نمبر 1 تا 911 تک کے کیسز ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر پہنچانے کی 26 اپریل 2023 ڈیٹ لائن ہے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر ز / ڈائریکٹر ز کے پرموشنز سے متعلق عملہ دفاتر کھولے ہوئے ہیں اور کام کر رہا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کی ضلعی تنظیمیں اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پپلا کے منتخب نمائندے مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈیو ڈیٹ تک کیسز پہنچانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کی فسلیٹیش ٹیم کے اراکین سے آپ بھی رابطہ رکھیں