لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 30 دسمبر 2022 کو منعقد ہونے والے پی ایس بی ٹو کے منٹس مکمل کر کے انہی مزید کاروائی کے لیے بھجوا دیا ہے ان میں سنیارٹی نمبر ایک تا تین سو 368 تک کے ڈیفرڈ اور 369 سے 900 تک کے فریش پرموشن کیسز شامل ہیں اب یہ منٹس سرکاری طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھجوائے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ ان کی پوسٹنگ پروپوزل تیار کریں ان کی فائنل ہونے پر رسمی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔منٹس جس پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو یہ کنفیڈریشنل محمد سبحان بٹ کے دستخط ہیں میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وہ ان منٹس کے فائنل ہونے کےبعد مزید کاروائی کر سکتے ہیں مطلب یہ کہ سان کی پوسٹنگ پروپوزل مرتب کر سکتے ہیں اور یہ بھی کہ اگلے کیسز پی ایس بی ٹو کو بھجوا سکتے ہیں منٹس کی پی ڈی ایف کاپی کو نیچے اوپر کر کے آپ اپنا پیج اور اپنا نمبر دیکھ سکتے ہیں