2023 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر سڑک حادثے میں جاں بحق 

لاہور ۔نامہ نگار۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھےکہ ان کی کار کو ساہیانوالہ کے قریب حادثہ پیش آیا ڈاکٹر شاہد کمال بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر شماریات تھے  انہوں نے  برطانیہ کی ڈیون یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور تقریباً تیس برس تک انہوں نے بطور استاد اور ریسرچ سکالر خدمات سر انجام دیں  انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اف شماریات ۔اور بطور ڈین کام کیا ان کے لا تعداد ریسرچ آرٹیکلز ریسرچ جنرلز میں شایع ہوئے وہ دو کتب کے مصنف تھے  سر چ کمیٹی سے سلیکشن کے بعد وی 24 جولائی 2019 سے بطور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں کام کر رہے تھے اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے  


Related posts

پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے پہلے تحریری امتحان ہوگا

Ittehad

لاہور ڈویژن کے گیارہ بڑے کالجوں کی گریڈ بیس کی اسامیوں پر پرنسپلز تعینات کر دئیے گئے

Ittehad

پنجاب کےریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن  میں یکم اپریل سے دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن 

Ittehad

Leave a Comment