2023 General Notifications Latest News

نہ الیکشن ایکٹ اور نہ ہی کمیشن کا خط مانع پھر بھی محکمہ پرموشنز روک کے بیٹھا ہے

نہ الیکشن ایکٹ اور نہ ہی کمیشن کا خط مانع پھر بھی محکمہ پرموشنز روک کے بیٹھا ہے

پرموشن کے منتظر اور ریٹائرمنٹ کے نزدیک پہنچے ہوئے سرکاری ملازمین اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں اور مسلے کا حل چاہتے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)ہڈ حرام اور بہانے باز محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اہل کار گزشتہ ایک عرصہ سے پرموشن کا عمل ٹھپ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں نہ الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ میں  محکمانہ امور انجام دینے کی کوئی ممانعت ہے نہ الیکشن کمیشن نے ایسی کوئی خط کے ذریعے پابندی عائد کی  ہے پھر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری سروسز ہاتھوں  پر ہاتھ رکھ کے بیٹھے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی پابندی ہے لہذا اس کو خط لکھ دیا ہے اس کا جواب آئے گا تو دیکھیں گے حالانکہ نہ ایکٹ میں کوئی ممانعت ہے نہ کمیشن نے اس بارے میں کوئی بات کی ہے ان کا لیٹر بھی ا گیا ہے کہ کن کی پوسٹنگ ٹرانسفر نہ کریں صورت حال یہ ہے کہ بہت سے گریڈ انیس  بیس کے  مرد وخواتین اگلے تین چار ماہ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی پرموشن ڈیو ہے وہ پریشان ہیں اور انہیں کہا ہے کہ اگر ڈیو ہے تو سرکلر پروموشن کروائیں ان بے چاروں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا وہ مادے مارے پھر رہے ہیں ہائر اتھارٹی کا فرض ہے کہ اس ضمن میں مداخلت کر کے اپنے ماتحتوں کی رہنمائی کریں تاکہ عام سرکاری ملازمین پریشان نہ ہوں

Related posts

پنجاب کے چھیالیس کامرس کالجوں میں اس سال داخلے نہ کرنے کا فیصلہ

Ittehad

آخر یہ پرموشنز ہو کیوں نہیں جاتیں ۔کون ذمہ دار ہے

Ittehad

 سرگودھا۔کیمسٹری کے معروف استاد پروفیسر احسان بلوچ انتقال کر گئے 

Ittehad

Leave a Comment