2023 Latest News Press Releases

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز سوموار نو جنوری سے کھل رہےہیں

سوشل میڈیا پر  موسم سرما تعطیلات  میں توسیع کی خبریں جھوٹی ہیں من چلوں کی طالع آزمائی کے سوا کچھ نہیں ایسی خبروں پرتوجہ مت دیں اساتذہ اور طالب علم  اپنے تمام  معاملات سمعیٹ کر سکول کالج آنے کی تیاری کریں

محکمہ پنجاب سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کر دیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز و کالجز موسم سرما کی تعطیلات کےبعد سوموار نو جنوری 2023 کو درس و تدریس کے لیےکھل رہےہیں وزیر سکولز پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ان والدین پر اپنے ٹویٹ میں تنقید کی ہےجو تعطیلات میں توسیع کی اپیلیں کر رہے ہیں وزیر تعلیم شاید نہ جانتے ہوں کہ یہ والدین کم اور سوشل میڈیا کے طالع آزما زیادہ ہیں جعلی نوٹیفیکیشنز بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانا جن کا مشغلہ ہے انکے خلاف نہ کوئی کاروائی ہوتی ہے اور نہ کوئی مذمت  لہذا یہ فارغ فوج عرصہ دراز سے   اپنا مشغلہ جاری رکھے ہوئے ہیں  واضع ہو جانے کے بعد اب طالب علموں اور اساتذہ اپنی تمام سرگرمیاں ترک کر کے سکول و کالج آنے کی تیاریاں کریں

Related posts

ریٹائرڈ پروفیسر اور گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور کے ریاضی کے معروف استاد پروفیسر شوکت حسین انتقال کر گئے

Ittehad

    ڈائریکٹر کالجز اور کالجز کے پرنسپلز کے لیے درخواستیں طلب اور انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان 

Ittehad

انتظامی عہدوں پر فائز افسران اپنے فرائض منصبی تعصبات سے بالاتر ہو کر انجام دیں ۔اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

Leave a Comment