گریڈ بیس کے پانچ سو پندرہ افسران سپیشل الاونس سے محروم ہیں یہ الاونس 25فیصد 2021 جو 25617 روپے ماہانہ اور 15فیصد 15370 اس طرح کل ملا کر فی کس چالیس ہزار نو سو ستاسی اور سالانہ چار لاکھ اکیانوے ہزار آٹھ سو چوالیس روپے بنتے ہیں یوں 515 لوگوں کے لیے بجٹ میں 25 کروز 32لاکھ 99ہزار چھ سو ساٹھ روپے مختص کرنا ہوں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ خزانہ کے خط کے جواب میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے ان تمام گریڈ بیس اور اوپری گریڈ کےافسران کی فہرست مرتب کرکے محکمہ خزانہ کو بھجوائی ہے جو نہ تو تنخواہوں کے علاؤہ کوئی خصوصی الاؤنس لے رہے ہیں اور نہ انہیں سپشل الاونس 25 فیصد 2021 اور 15 فیصد 2022 دیا گیا ہے اکاؤنٹنٹ جنرل کے ذرائع کے مطابق ان کی تعداد صرف پانچ سو پندرہ بنی ہے گریڈ بیس میں وہ پندرہ فیصد15370 اور پچیس فیصد 25617روپے ماہوار اور مجمو عی طور پر چالیس ہزار نو سو ستاسی روپے بنتے ہیں فی فرد اگر سالانہ یہ رقم چار لاکھ اکیانوے بولا آٹھ سو چوالیس روپے ہے پانچ سو پندرہ افسران پر سالانہ یہ رقم پچیس کروڑ 32 لاکھ 99 ہزار چھ سو ساٹھ روپے مختص ہونگے جو بجٹ میں ایک معمولی سی رقم ہوگی