2022 Latest News Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ اور گورنمنٹ کالج بلاک  17 ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ خاں لغاری ریٹائر ہوگئے

پروفیسر کلیم اللہ خاں لغاری ایک روشن خیال ماہر مضمون تاریخ  محقق اور صاحب رائے دانشور ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک خلا پیدا ہو گا جسے پر ہونے میں وقت لگے گا اتحاد اساتذہ پاکستان کے معروف مرکزی رہنما اور گورنمنٹ کالج بلاک سترہ ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ خاں لغاری مدت ملازمت مکمل کر کے 30 ستمبر دو ہزار بائیس کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے  انہوں نے  34 سال دس  ماہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو خدمات دیں بطور لیکچرر سلیکشن کے بعد پندرہ دسمبر  انیس سو ستاسی کو گورنمنٹ کالج تونسہ میں جوائن کیا وہاں سے ٹرانسفر ہو کر کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں جوائن کیا پھر وہاں سے گورنمنٹ کالج ٹرانسفر ہو گئے وہاں سے ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان ا گئے  انہوں نے شعبہ تاریخ میں ایم فل کیا ہوا تھا ڈائریکٹ اسسٹنٹ پروفیسر منتخب ہو گئے اور ایک مرتبہ دوبارہ جام پور پوسٹنگ ہوگئے کچھ عرصہ وہاں تدریسی خدمات سر انجام دینے کے بعد واپس گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان ٹرانسفر کروا لی دو ہزار تیرہ میں انہیں ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دیا گیا اور انہوں نے بطور ایسوسی ایٹ ث بارہ جولائی دو ہزار تیرہ کو جوائن کیا  دسمبر دو ہزار اکیس کو سلیکشن بورڈ ون نے انہیں پروفیسر کےعہدے پر ترقی کا حقدار قرار دے دیا اور انہوں نے  مارچ دو ہزار بائیس کو بطور پروفیسر آف ہسٹری جوائن کیا  اس سے ایک سال قبل وہ گورنمنٹ کالج بلاک سترہ کے پرنسپل تعینات کیے جا چکے تھے انہیں اس ہی جگہ برقرار رکھا گیا بطور پرنسپل بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کالج کو ایک کامیاب کالجوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا اب اس کالج کا شمار ڈویژن کے نامور کالجوں میں ہوتا ہے اپنی سروس کے آغاز ہی سے وہ اپنے ترقی پسندانہ نظریات کی بنا پر اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہو گئے اساتذہ کے حقوق کے لیے چلائی جانے والی ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا اچھا استاد ایک اجھے کولیگ ہونے کے ساتھ ساتھ اجھے اساتذہ رہنما کا اعزاز بھی ان کے حصے آیا ڈیرہ غازی خان کے اساتذہ نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا اور انہیں سراہا 

Related posts

قانون سازی کرکے ٹیچنگ لائسنس کو لازم بنا رہے ہیں وزیر تعلیم سکولز

Ittehad

اتحاد اساتذہ کی درخواست پر آسلامیہ یونیورسٹی نے سینٹ انتخابات کا شیڈول تبدیل کر دیا

Ittehad

وفاقی حکومت نے کل  نو نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی بحال کر کے عام تعطیل کا اعلان کر دیا 

Ittehad

Leave a Comment