2022 Latest News University / Board News

گورو نانک یونیورسٹی کو پروفیسر تا لیکچرر اٹھتالیس اور چوبیس انتظامی آسامیوں کیلیے امیدواران سے درخواستیں مطلوب ہیں

اساتذہ کی پروفیسر گریڈ اکیس کی تین ۔ایسوسی پروفیسر کی گریڈ بیس کی آٹھ ۔اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ انیس کی پندرہ اور لیکچررز گریڈ اٹھارہ کی بائیس آسامیاں ہیں جبکہ انتظامی پوسٹوں میں گریڈ بیس کی چار  گریڈ کی پانچ اور گریڈ سترہ کی پندرہ آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں

بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کو اپنی فیکلٹی کے لیے مختلف مضامین کے پروفیسر تا لیکچررز اٹھتالیس اور چوبیس انتظامی آسامیوں پر درخواستیں مطلوب ہیں نفصیل کے مطابق پروفیسر گریڈ اکیس کی تین آسامیاں خالی ہیں جن میں سے ایک زوالوجی ۔ایک باٹنی اور ایک کیمسٹری کی ہے ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ بیس کی سات آسامیاں ہیں جن میں انگریزی ادب ،سائیکالوجی۔مینجمنٹ سائنسز،فزکس،ریاضی ،اسلامیات ۔پنجابی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپوٹر سائنس کی ایک ایک آسامی شامل ہیں اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ انیس کی تیرہ آسامیاں ہیں جن میں باٹنی ۔کیمسٹری ۔فزکس ۔زوالوجی ۔مینجمنٹ سائینس ۔ریاضی ۔انگریری ادب ۔انگریری لینگویج ۔اسلامیات سائیکالوجی۔پنجابی ۔فائن آرٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی ایک ایک آسامی ہے   لیکچررز کی آسامیوں کی تعداد بائیس  ہے جن میں باٹنی ۔کیمسٹری ۔فزکس ۔زوالوجی ۔مینجمنٹ سائنس ۔میتھ ۔انگریری ادب سائیکالوجی ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمپوٹر سائنس اور فائن آرٹس کی دو دو جبکہ اسلامیات اور پنجابی کی ایک ایک آسامی ہے رجسٹرار (گریڈ بیس) ۔کنٹرولر انتخابات گریڈ بیس) ۔خازن (گریڈ بیس). ڈائریکٹر پرچیز (گریڈ20) ڈپٹی رجسٹرار (گریڈ اٹھارہ) ڈپٹی کنٹرولر (گریڈ اٹھارہ)ڈپٹی خازن (گریڈ اٹھارہ) سافٹ ویئر انجینئر (  گریڈ اٹھارہ)ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر (گریڈ اٹھارہ )کی ایک ایک  سترہ گریڈ کی نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ۔اسسٹنٹٹ رجسٹرار ۔اسسٹنٹ کنٹرولر انتخابات ۔اسسٹنٹ خازن ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈمک۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ۔ اسسٹنٹ لایبریرین ۔اسسٹنٹ انجنیئر ۔اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل اور پرسنل سیکرٹری کی تئیس آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں اہلیت کا معیار اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں 

Related posts

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے کی بنا پر پندرہ کالج اساتذہ کے خلاف کاروائی

Ittehad

سرگودھا  ڈائریکٹر کیس کی ڈسپوزل۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ہاتھ کھل گئے 

Ittehad

ٹیچررز ڈے پر اتحاد اساتذہ کا پیغام

Ittehad

Leave a Comment