2022 Latest News Obituary

  معروف ماہر تعلیم سابق چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر زکریا بٹ انتقال کرگئے 

انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے سابق چیرمین ۔سابق پرنسپل گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور اور سابق چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج لاہور (موجودہ جی سی یونیورسٹی لاہور) پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا بٹ(تمغہ امتیاز ) آج لاہور میں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اٹھہتر برس تھی وہ ایک معروف ماہر طبعیات مانے جاتے تھے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ایک عرصہ تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے منسلک رہے اور مختلف حیثیتوں میں خدمات سر انجام دیتے رہے مرحوم ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس اور بلند اخلاق شخصیت کے مالک تھے اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے بلند درجاتِ کے لیے دعا گو ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے  ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے آٹھ بجے بی بلاک مین گراؤنڈ ان کی رہائش گاہ کے 138 بی یو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی قریب ویلنشیا ٹاؤن ادا کی جائے گی 

Related posts

گریڈ بیس کی پرنسپلز کی آسامیوں پر پرنسپلز کی تعیناتی کے آرڈرز جاری ہو گئے

Ittehad

پنجاب کے تمام  سرکاری و پرائیویٹ سکولز و کالجز اب نو جنوری کو کھلیں گے  نوٹیفیکیشنز جاری

Ittehad

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ماہ کے اندر رول سترہ اے کے مطابق مستحقین کو ملازمتیں فراہم کرنے کا حکم

Ittehad

Leave a Comment