2022 Latest News University / Board News

ایمرسن یونیورسٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں ریپیٹریٹ کر دیا جائے اس عذاب سے چھٹکارا ملے ۔ملازمین کا مطالبہ 

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے قیام سے وہاں گورنمنٹ کیڈر کے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں قیام کے بعد جو ملازمین گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے وابستہ تھے ان کی سروسز کو یونیورسٹی میں ڈیپورٹیشن بغیر ڈیپوٹیشن الاونس میں تبدیل کر دیا گیا اور اب ایمرسن یونیورسٹی ان کی تنخواہیں ادا کرتی ہے ابھی تک یونیورسٹی نے اپنا عملہ بھرتی نہیں کیا لہذا اس عملے سے کام کروایا جا رہا ہے یونیورسٹیوں کی گرانٹ کم ہو گئی ہے اور انہیں فیسیں بڑھا کر اور ڈونیشن حاصل کر کے اخراجات پورے کرنا ہوتے ہیں جو تاحال نہیں ہو سکا چنانچہ مالی دشواری کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں نہیں دی جا رہیں اس پر ملازمین اساتذہ و دیگر نے احتجاج شروع کر رکھا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں ساتھ ہی ان کا یہبھی مطالبہ ہے کہ انہیں جلد از جلد ری پیٹریٹ کر کے گورنمنٹ کے دیگر کالجوں میں بھجوا دیا جائے تاکہ اس تنخواہوں کی بندش سے چھٹکارا ملے اور انہیں ضلعی اکاؤنٹ آفیس سے بروقت تنخواہ ملے جب  محکمے کے اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی ان تمام کو ری پیٹریٹ کرنے کے لیے فارمولے پر کام کر رہی ہےاور جلد اس ایکسرسائز کو مکمل کر کے عملی جامہ پہنا دیا جائے گا 

Related posts

خود مختار کالجوں کی خود مختارانہ حثیت ختم۔۔عام کالجز کی طرح سمجھا جائے .. سیکرٹری کا اے جی کو خط

Ittehad

میٹرک فیل وکیل رجسٹرڈ گریجویٹ سیٹ پر پنجاب یونیورسٹی کا ممبر سینٹ بن گیا

Ittehad

پنجاب حکومت نے ملازمت کے لیے عمر کی اوپری حد میں رعایت دس سال سے بڑھا کر پندرہ سال کر دی

Ittehad

Leave a Comment