HED News Latest News

ٹرانسفر ایپ آخر کیوں اوپن نہیں ہو رہی؟ کب اوپن ہوگی؟؟

تقریباً دو ہفتے قبل ایک نوٹس کے ذریعے کالج اساتذہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تبادلوں کے لئے ایپ 16 تاریخ سے اوپن ہو جائے گی۔ تاحال ایسا نہیں ہو سکا۔ روزانہ اگلے دن پر ٹرخایا جا رہا ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ انتظار کی سولی پر لتکے ہیں۔ درحقیقت ابھی تک 60 پروفیسرز کے تبادلے، ایڈجسٹمنٹ وغیرہ پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں وہ اساتذہ قابل ذکر ہیں جن کی حال ہی میں 18 سے 19 گریڈ میں ترقی ہوئی ہے۔ ان میں سے بعض کو ایسے کالجز میں بھیجا گیا جہاں متعلقہ مضمون کی سیٹ ہی نہیں تھی۔ یا ایسے مضامین کی سیٹوں کو کنورٹ کیا گیا جن پر پہلے سے کوئی کام کررہا تھا اور وہ خالی نہیں تھیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو کالجز کے پرنسپلز سے رابطہ کرکے حقییقی پقزیشن پتہ کرنا چاہئے تھی۔ لیکن انہوں نے اپنی معلومات پر بھروسہ کیا جو اپڈیٹ نہیں تھیں۔ جس سے جہاں ان حکام کا کام کئی گنا بڑھ گیا وہاں کالج اساتذہ کو بھی ذہنی پریشانی سے گزرنا پڑا۔ اب آج یا زیادہ سے زیادہ کل یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ جیسے ہی ان پروفیسرز کے تبادلے اور ایڈجسٹمنٹس مکمل ہوں گی ٹرانسفر ایپ کھول دی جائے گی۔

Related posts

نویں و دسویں کا سمارٹ سلیبس جاری ،گیارھویں و بارھویں کا اگلے ہفتے جاری ہو جائے گا

Ittehad

پی پی ایل اے کی کاوشوں سے ٹریننگ بیجز 1&2 کا رزلٹ جاری

Ittehad

ایسوسی ایٹ پروفیسر مرد و خواتین اور لیکچررز مرد و خواتین کے نئے بیجز کی ٹریننگ کل سے شروع

Ittehad

Leave a Comment