2022 HED News Latest News

  چکوال یونیورسٹی کا سٹاف بمعہ سیٹ ری پیٹریٹ  ۔۔نئے قایم ہونے کالج میں ایڈجسٹ  کیا جائے

وزیر ہائر ایجوکیشن جناب یاسر ہمایوں سرفراز کی چکوال کے اساتذہ سے گفتگو 

پنجاب کے ہائر ایجوکیشن کے وزیر جناب یاسر ہمایوں سرفراز  نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گورنمنٹ کالج چکوال کو یونیورسٹی بنانے کے بعد جو گورنمنٹ کیڈر کا سٹاف وہاں رہ کیا ہے اسے سیٹوں سمیت ری پیٹر یٹ کرنےکے  احکامات جاری کر دئے جائیں اور انہیں نئے قائم ہونے والے گورنمنٹ کالج میں ایڈجسٹ کر دیا جائے البتہ جو یونیورسٹی میں کام کریں انہیں ڈیپوٹیشن دے دیا جائے یہ باتیں انہوں نے گورنمنٹ کالج چکوال سے آئے ہوئے اساتذہ کے وفد سے گفتگو میں کیں جن میں  پروفیسر حیدر علی خان،عمران حسین منہاس اور ڈاکٹرغلام شبیر نمایاں تھے۔ وفد نے اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنما پروفیسر غلام مصطفی کو بھی تکنیکی معاونت کے لئے بلایا ہوا تھا۔ وہ بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔ انہوں نے وہاں موجود سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ہدایات دیں انہوں نے وفد کی موجودگی میں پرنسپل کو ٹیلی فون پر احکامات صادر کیے کہ کالج میں تعمیر شدہ  نئے بلاک کی ضروریات پر مبنی ورکنگ پیپر خصوصاََ لیبارٹری بارے  دو دن کے اندر اندر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو پہنچایا جائے وزیر تعلیم نے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ  نئے کا دردرجہ بھی بڑھایا جائے اسے ایسوسی ایٹ سے گریجویٹ بنا دیا جائے

Related posts

وفاق کی سکول کھولنے کی تیاری،حتمی فیصلہ 2 جولائی کو ہوگا

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ مسز کوثر یاسمین یوسف کھارا ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

انتقال پر ملال۔۔۔۔۔۔ صدمات۔۔۔۔۔۔ اظہار تعزیت

Ittehad

Leave a Comment