2022 HED News Latest News

بہاولپور ۔فیصل اباد  ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا ایڈیشنل چارج اسسٹنٹ پروفیسرز کے سپرد

راولپنڈی  اور ڈیرہ غازی خان میں ڈائریکٹر کا ایڈیشنل چارج ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے سپرد

انتظامی پوسٹوں پر تعینات ہونے والے تمام دوستوں کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد 

سنیارٹی نمبر 1تا 817 اسسٹنٹ پروفیسر ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے اسی طرح سنیارٹی نمبر 168 ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر کے عہدے پر ترقی پاگئے ایسوسی ایٹ پروفیسر بننے والوں میں جناب شیر محمد ستی جو ڈپٹی ڈائریکٹر تھے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن موجود نہ ہونے کے سبب ڈائریکٹر کا چارج ان ہی کے پاس رکھا گیا اسی طرح فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر امداد اللہ پر موٹ ہو گئے تو ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی ہو گئی سرگودھا میں ڈپٹی ڈائریکٹر احمد بھی ترقی پاگئے ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ترقی پا گئے ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر کالجز جناب فیاض احمد بھی ترقی پاگئے تو ان کی یہ آسامی خالی ہوگئی ان چاروں جگہوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور دونوں جگہوں پر فورا  ڈائریکٹر تعینات کرنا ممکن نہ تھا لہذا محکمہ نے ایڈیشنل چارج دینے کا فیصلہ کیا جس طرح ڈائریکٹر راولپنڈی کے ڈائریکٹر کا ایڈیشنل چارج جناب شیر محمد ستی کو دیا گیا اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر کا ایڈیشنل چارج جناب وسیم اختر کو  جو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں اور حال میں گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کام کر رہے ہیں کو سونپا گیا ہے فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر امداد اللہ کی جگہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے شعبہ سیاسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر غلام محمد ناگرہ کو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے سرگودھا کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی خالی ہونے والی آسامی پر  گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کے نامور پروفیسر سیاسیات ابو الحسن نقوی کو ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے بہاولپور کی خالی ہونے والی ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر پہلے کام کرنے والے ایس ای کالج بہاولپور کے شعبہ پنجابی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد افضل کے آرڈرز کینسل کر کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بہاولپور روڈ حاصل پور کے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی محمد تسلیم عالم کو تعینات کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان کی پوسٹ جناب وسیم اختر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر  بن کر کالج میں جانے سے خالی ہو گئی تھی اس پر گورنمنٹ کالج راجن پور کے شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب فرخ فہیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے 

Related posts

پنجاب کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس اور بیس فیصد اضافے کی تجاویز

Ittehad

ریٹائر ہونے والے ملازمین پر بم گرایا انکیشمنٹ رولز میں بڑی تبدیلیاں

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نو ڈویژنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی کر دی

Ittehad

2 comments

CrytoNeept August 18, 2022 at 3:46 am

ربات اتوماتیک را امتحان کنید تا در تمام طول روز به سود خود ادامه دهید. https://lam.rbertilsson.se/

Reply
CrytoNeept August 18, 2022 at 11:06 am

سرمایه گذاری بدون سرمایه گذاری در حال حاضر در دسترس است! https://lam.rbertilsson.se/

Reply

Leave a Comment