2022 Latest News Press Releases

کالج اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سو ملین ٹریننگ کروانے کے مانگ لیے محکمہ کسی طور دینے کو تیار ۔ڈیپارٹمنٹ اور اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کے کمیشن کے ساتھ مذاکرات ناکام اب اس معاملے کے حل ہونے تک ٹریننگ موخر رہے گی

پرموشن لنکڈ ٹرینگ پرموشن سے قبل کروانا لازم قرار پا چکا ہے ٹریننگ کے بغیر ترقی نہیں ہونی دو ہزار دس کی پرموشن پالیسی میں یہ طے کر دیا گیا مگر اتنے بڑے ڈیپارٹمنٹ میں لیکچررز سے لیکر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے نہ تو کوئی اکیڈمی بنائی گئی اور نہ ہی کوئی فنڈز مختص کیے جاتے ہیں چار سال قبل جب یہ معاملہ شروع ہوا تو ایجوکیشن یونیورسٹی فزیکل ٹریننگ کروا رہی تھی ان کے مطابق ان کے اس پر خطیر رقم اٹھ رہی تھی محکمے کے پاس کوئی فنڈز نہیں تھے اسی طرح سوال اٹھا کہ پیشگی پیسے دیں گے تو ٹریننگ کی شروعات ہو گی لے دے ہوئی ٹریننگ لٹک گئی مگر اس وقت کے ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبد الخالق ندیم اور اس وقت کے لاہور ڈویژن کے سیکریٹری پیپلا چوہدری غلام مصطفے نے نہایت تدبیر سے معاملے کو سنھبالا دونوں اطراف کے آڑے ہوئے فریقین کو سمجھایا اور معاملہ سلجھ گیا زیادہ وقت کا ضیائع نہ ہوا مگر اب تو ٹریننگ ان لائن اخراجات نسبتاً کم ہیں مگر کمیشن اسے اپنے وسائل سے کروانے پر آمادہ نظر نہیں آتا ہر صورت اخراجات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وصول کرنا چاہتا ہے محکمہ اتنی خطیر رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں اتحاد اساتذہ اور پپلا قیادت نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو فوری طورپر کمیشن کو فنڈز فراہم کیۓ جائیں یا فوری طورپر ڈیپارٹمنٹ ڈویژن کی سطح پر خود ٹریننگ سینٹر قائم کرکے پی ایل ٹی شروع کرے۔ فنڈز کے بہانے پی ایل ٹی میں تاخیر نا قابل قبول ہے ۔ جنرل سیکرٹری پپلا نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری طورپر ایگیزیکٹو کی    زوم میٹنگ کر کے جلد ہی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو کالج کمیونٹی  کے جزبات سے أگاہ کریں گے

Related posts

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ الیکشنز میں کونسل آف پروفیشنلز پینل کی کلین سویپ

Ittehad

کنٹریکٹ اور ایڈہاک سکول اساتذہ کو تاریخ تقرری سے پے پروٹیکشن کا نوٹیفیکیشن 

Ittehad

فیض:نظرئیے اور عمل کا امتزاج ۔۔۔۔۔ حسن رشید

Ittehad

Leave a Comment