2022 Latest News Obituary

  انتقال پر ملال        ۔۔صدمات۔       ۔۔اظہار تعزیت 

 جنرل سیکرٹری پیپلا  صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم کو صدمہ

جنرل سیکرٹری پیپلا صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم کے تایا زاد بھائی صاحب زادہ نعمت اللہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ان کی نماز جنازہ  عید گاہ جناز گاہ بھلوال میں ادا کی گئی جنازے میں سرگودھا  اور بھلوال کے کالجوں اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ان کی تدفین خانقاہ نورے خانے والا آبائی قبرستانوں میں کی گئی جنازے میں شریک نہ ہو سکنے والے اساتذہ نے بذریعہ ٹیلی فون اور میسجز   صاحب زادہ احمد ندیم صاحب سے اظہار تعزیت کیا اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی ،ڈویژنل اور مقامی رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے  

پروفیسر  محترمہ سرور خالق کو صدمہ

گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ سرور خالق کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں  پیپلا کی مرکزی نائب صدر اور اتحاد اساتذہ کی مرکزی رہنما محترمہ  فائزہ رعنا 
۔اور پیپلا لاہور ڈویژن کی نائب صدر اور اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی رہنما محترمہ آمنہ سعدیہ نے پروفیسر سرور خالق سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے

Related posts

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامے کی زمہ دار سندھ کونسل ہے جمعیت نہیں یونیورسٹی انتظامیہ 

Ittehad

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں ماں بولی دیہاڑ کے سلسلے میں تقریبات

Ittehad

موئے کو مارے شاہ مدار حکومت نےسی ٹی آئیز سے تنخواہیں واپس مانگ لیں

Ittehad

Leave a Comment