آڈٹ والوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے مندرجہ بالا معلومات طلب کیں تو انہوں نے ڈی پی آئی کالجز انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر و پرنسپلز سے مانگ لیں
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے آڈٹ والوں نے ہائر ایجوکیشن کے حکام سے دریافت کیاکہ پچھلے دس سال میں کتنے لوگوں نے اندوز ملک یا بیرون ملک ایم فل /پی ایچ ڈی کے لیے چھٹی لی کتنے ایم فل / پی ایچ ڈی کرنے والوں کی ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ہیں جو چھٹی لے کر ایم فل یا پی ایچ ڈی کرنے گئے ان میں سے کتنوں نے واپس آ کر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جوائن کیا یا غائب ہیں کیونکہ محکمے کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے اس نے ڈی پی آئی کالجز سے ریکارڈ پیش کرنے کو کہا جو آگے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو کہہ رہے ہیں اور وہ آگے پرنسپلز صاحبان کو کہیں گے