ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ایک اشتہار کے ذریعے پاکستان بھر کے ہائر ایجوکیشن کے سرکاری و اہل پرائیویٹ سیکٹر کے ایسے ادارے جو کمیشن سے منسلک ہیں سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے اداروں میں قومی یا بین الاقوامی نوعیت کے سیمینارز/ سمپوزیم یا ورکشاپ کا انعقاد کریں تو ہائر ایجوکیشن کمیشن اس کے لیے انہیں گرانٹ مہیا کرئے گا وہ اس مقصد کے حصول کے لیے درخواست دیں اس ترغیب کا مقصد ریسرچ کلچر کا فروغ اور ہائر ایجوکیشن کے اداروں کے مابین تعلقات بڑھانا ہے نیز اس سے ان اداروں کا صعنتی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے مابین ایک رشتہ استوار ہوگا ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس ضمن میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اب یہ ممکن کر دیا ہے کہ ایسے پروگرامز کی فنڈنگ کے لیے براہ راست ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست دی جا سکے گی کونسے ادارے درخواست دینے کے اہل ہیں تمام سرکاری یونیورسٹیاں اور ڈگری تقسیم کرنے والے ادارے اور ایل پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیاں جنہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم کرتا ہے اور وہ درج ذیل شرائط کو پورا کرنے ہیں 1- ادارے جہاں اچھا خاصا سیمینار کا نظام قائم ہے 2- جہاں ایم فل / پی ایچ ڈی سسٹم استقامت سے چل رہے ہیں 3- ان اداروں میں اس ڈیپارٹمنٹ میں پانچ سے آٹھ فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹریٹ کی ہو 4- کانفرنس کے انعقاد سے کم از کم چار ماہ قبل پیپرز کے لیے کہا جا چکا ہو 5- کانفرنس کا پیر رہو پراسس ہو چکا ہو اور اس کی دستاویزات ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہوں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرار یا توکل پرسن کا تقرر ہونا ضروری ہے۔ یکم جولائی دو ہزار بائیس سے سارا سال کسی بھی وقت اپلائی کی جا سکتا ہے