پے سکیلز دو ہزار بائیس پے سکیلز دو ہزار سترہ کی جگہ لیں گے پے سکیلز دو ہزار سترہ کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف سولہ ۔ایڈہاک ریلیف سترہ ۔ایڈہاک ریلیف اٹھارہ ،ایڈہاک ریلیف دو ہزار انیس اور ایڈ ہاک ریلیف اکیس کو دو ہزار سترہ میں ضم کر کے بنائے گئے ہیں ایڈ ہاک ریلیف دو ہزار بائیس پندرہ فیصد بھی دو ہزار سترہ کی تنخواہ کی رواں بنیادی تنخواہ پر دیا گیا ہے
محکمہ خزانہ کی سمری کی وزیر اعلی سے منظوری کے بعد محکمہ نے اب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس نوٹیفیکیشن کے بعد پے سکیلز بائیس نے پے سکیلز سترہ کی جگہ لے لی ہے دو ہزار سولہ سے دو ہزار اکیس تک کے پانچ ایڈہاک الاونسز ( پچاس فیصد) بنیادی تنخواہ میں ضم ہو گئے ہیں اب کسی بھی ملازم کی پے سکیلز سترہ کے مطابق تنخواہ میں یہ تمام ایڈہاک الاونسز شامل کر کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ بنیاد پر پے سکیلز22 کی فریب ترین اگلی سٹیج پر ایڈجسٹ کر دیا جائے گا البتہ ملازم کو یہ آپشن دی گئی ہے کہ آگر یہ محسوس کرئے کہ اس کے لیے یہ نئے پے سکیلز فایدہ مند نہیں تو وہ تحریری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کر کے انہیں رکھ سکتا ہے ایڈہاک الاونس دو ہزار بائیس بھی دیا گیا ہے اور یہ دو ہزار بائیس کی رواں تنخواہ جو تیس جون دو ہزار بائیس کو تھی اس کا پندرہ فیصد ملے گا