2022 Latest News Press Releases

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری لیاقت علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے 

اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج لیاقت پور کے  پروفیسر لیاقت  علی چار جولائی دو ہزار بائیس کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے انہوں نے تدریس کیریئر کا آغاز یکم جولائی انیس سو ستاسی سے کیا سولہ جولائی دو ہزار چار کو ترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسر بنے پانچ مئی دو ہزار چودہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ بیس میں آخری بیج میں بطور پروفیسر ترقی پا گئے وہ آغاز ملازمت سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور آخر تک ساتھ نبھایا بہاولپور ڈویژن کے ساتھی ان کی کمٹمنٹ کی بنا پر انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے مقامی ساتھیوں نے ان کو الوداعی پارٹی دی جو کہ ایک روایت ہے اتحاد اساتذہ بہاولپور ڈویژن البتہ ان کے اعزاز میں ایک تقریب پذیرائی کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے ہماری دعا ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی صحت مندی کے ساتھ خوش وخرم رہیں اور اتحاد اساتذہ سے وابستہ رہیں

Related posts

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرگودھا میں اجلاس،احتجاج کے انتظامات کا جائزہ

Ittehad

پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز سے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر پینل طلب

Ittehad

عید الاضحی کی چھٹیوں میں ایک اور چھٹی کا اضافہ

Ittehad

Leave a Comment