ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب اور ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ایک مسلسل سٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغازکیا ہے یہ مسلسل پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) ‘کالج ٹیچرز اور کالج ٹیچنگ انٹرنیز کے لیے ہے ۔یہ ڈویلپمنٹ فی الحال چھ مضامین کے لیے شروع کی گئی ہے یہ سی پی ڈی کالجز کی موجودہ ضرویات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہےیہ تجربہ کار اور نئے آنے والے اساتذہ کے درمیان تعاون کو بڑھائے گا اس پروگرام کا مقصد مستقل اساتذہ اور کالج ٹیچنگ انٹرنیز کو نئی تدریسی نالج اور جدید ٹیکنیک سے روشناس کروانا ہے اس طرح نالج ریفریش اور جدید بننے گا ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے زیر انتظام ایریا میں ایک یا دو کالجوں کو کلسٹر سینٹر نامزد کیا ہے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ کلسٹر نامزد ہونے والے کالج کو مرکزی حیثیت حاصل ہو پرنسپل اور اور نامزد ڈی ایس سیز ہر مہینے میں ایک سے دو پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈےز کا تعین کریں گے نامزد ہونے والے اساتذہ اور سی ٹی آئیز اس ایام میں ان کالجز میں پروگرام میں شرکت کریں گے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کا چولائی تا دسمبر تک شیڈول کا اعلان کر دیا ہے چھ مضامین فزکس ۔کمیسٹری ۔ریاضی ۔بیالوجی ۔انگریزی اور اکنامکس اس مقصد کے لیے چنے گئے ہیں پروگرام کی مکمل تفصیل دئیے گئے نوٹیفیکیشن میں دیکھی جا سکتی ہے