General Notifications Latest News

حکومت کا یو ٹرن، انکم ٹیکس سلیبس پھر تبدیل کردئیے

اسلام آباد ( میڈیا رپورٹس) حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے انکم ٹیکس سلیبس پھر تبدیل کر دئیے ہیں۔ اب حکومت نے نئے سلیب جاری کر دیئے ہیں۔نئے سلیبس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ پہلے 12 لاکھ سالانہ آمدنی والوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تھی۔ اب چھوٹ کی شرح کم کرکے 6 لاکھ تک آمدنی والوں تک محدود کردی ہے۔

حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے انکم ٹیکس سلیبس پھر تبدیل کر دئیے ہیں۔  انکم ٹیکس  کے نئے سلیبز کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ یعنی سالانہ 6 لاکھ روپے کمانے والوں کو انکم ٹیکس کی ادائیگی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ پر ڈھائی فیصد سے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ تک تنخواہ پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس لگے گا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق دو لاکھ سے اضافی رقم پر20 فیصد اور تین لاکھ سے زیادہ تنخواہ پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس لگے گا۔

Related posts

بینولینٹ فنڈ کے سکالرشپ سمیت تمام گرانٹس کا سٹیٹس گھر بیٹھے ان لائن معلوم کریں

Ittehad

پے پروٹیکشن پر فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ ۔۔ صف آرائی کر لیں۔۔حکمت عملی طے کرنے کے جلد اجلاس ہوگا

Ittehad

کمیشن کی سفارشات کے بغیر حکومت اب کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کر سکے گی۔۔ قانون میں ترمیم

Ittehad

Leave a Comment