2022 Latest News Press Releases

پی ایم ایس کے مقابلے کے امتحان کے لیے اٹھائیس مارچ تک درخواست دیں

پچاس سیٹوں میں سے انتالیس اوپن میرٹ۔ایک سپشل افراد اور دس اقلیتی برادری کے لیے مخصوص ہیں 

امیدواران کو بارہ سو نمبرز کے نو پیپرز کا امتحان پاس کرنا ہوگا ان میں سے چھ سو سو نمبرز لازمی پیپرز ہیں جنکی دو  دو سو نمبرز کے تین مضامین کے پیپرز کا انتخاب امیدوارکو دی گئی لسٹ میں سے کرنا ہے یہ تین آپشنل ہیں

لازمی مضامین میں(1) انگریزی مضمون(2)۔انگریزی جس میں پریسی  ۔کمپیرہنشن ۔اور ٹرانسلیشن ہوتے ہیں(3) اردو  میں مضمون۔پریسی  کمپیرہنشن اور ٹرانسلیشن شامل ہوتے ہیں (4) اسلامیات اور غیر مسلموں کے لیے ایتھک (5) پاک سٹڈیز (6) جنرل نالج  تین    آپشنل مضامین کے سات  گروپس ہیں ہر ایک کے دو سو نمبرز ہیں ان میں سے چھ سو نمبرز کے لیے تین مضامین منتخب کرنا ہیں لیکن    ایک گروپ میں سے صرف ایک کا انتخاب کریں  عمر کی حد تیس سال ہے لیکن سب کو دو سال کی رعایت حاصل ہوگی لہذا بتیس سال تک کے افراد درخواست دے سکتے ہیں  وفاق کے ایسے ملازمین اور پنجاب حکومت میں کام کرنے والے جن کی چار سال سروس ہو عمر کی حد پینتیس سال ہوگی عمر یکم جنوری دو ہزار بائیس سے شمار کی جائے گی مزید معلومات ذیل میں پوسٹڈ اشتہار سے دیکھ سکتے ہیں

Related posts

لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز تین سیشن ہوئے پہلا مضامین ،،دوسرا  مکالمہ اور تیسرا مشاعرہ 

Ittehad

دو فیصد زائد پینشن ، پرانے رول کی بحالی کا امکان

Ittehad

کل پنجاب کی جامعات میں یوم سیاہ منانے کا اعلان ۔کے پی یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمّت کرتے ہیں ڈاکٹر احتشام

Ittehad

Leave a Comment