2022 HED News Latest News

پرائیویٹ اداروں میں بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم پر پابندی عائد

وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اپنے ٹوئٹر پیغام میں  خبر کو باطل قرار دے دیا 

 یہ ادارے28 فروری سے قبل نیا این او سی حاصل کریں گرلز اور بوائز  کیمپسز کی الگ  الگ  رجسٹریشن کروائیں

یکم مارچ سے لاہور ڈائریکٹوریٹ کالجز پرائیویٹ کالجز میں چیکنگ کا عمل شروع کرئے گا کہ بوائز اور گرلز کیمپس الگ ہو گئے ہیں اور دونوں میں مطلوبہ سہولیات میسر ہیں اور اس اطمینان کے انہیں این او سی جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی

 پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مخلوط تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے یہ پابندی بعض اطلاعات کی بنا پر عائد کی گئی ہے یہ بات بھی علم میں آئی ہےکہ ان  اداروں میں مطلوبہ سہولیات بھی میسر نہیں جو معیار ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مقرر کر رکھا ہے چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم یکم مارچ سے ان اداروں کا معائنہ کرئے گی اور یہ یقین کرئے گی کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں اور دونوں میں تعلیم کی معیاری سہولیات میسر ہیں   اس کے بعد انہیں نئے این او سی جاری کئے جائیں گے     

Related posts

ریٹائرمنٹ کے قریب سرکاری ملازمین سخت پریشان

Ittehad

وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین اور پینشنرز کے لیے دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے

Ittehad

تمام اسیران رہا ہوگئے سترہ معاہدے طے پا جانے پر اور ایک 114ہائیکورٹ کو حکم پر رہائی ملی

Ittehad

Leave a Comment