2021 HED News Latest News

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا تین جنوری سے آغاز ۔لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو پانچ پانچ کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی ٹریننگ منسلک ترقی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے کل گیارہ سو چھیانوے مختلف گریڈ کے خواتین و حضرات  کو پرموشن لنکڈ ٹریننگ دینا درکار تھی ایک ہزار چھہتر خواتین و حضرات کا تعلق جنرل ایجوکیشن اور ایک سو بیس کا تعلق کامرس ونگ سے ہے ان میں چار سو بنتالیس لیکچررز مرد گریڈ سترہ ایک سو ستاون خواتین لیکچررز دو سو ستر خواتین اسسٹنٹ پروفیسر ایک سو گیارہ مرد اسسٹنٹ پروفیسر چون ایسوسی ایٹ پروفیسر اور انتیس ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین شامل ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب سے درخواست کی گئی کہ ان کی ٹریننگ کے انتظامات کیے جا ئیں ادھر سے ایک شیڈول ترتیب دے کر بھجوا دیا گیا ہے مرد و خواتین لیکچررز کو تعداد کا اعتبار سے۔تقریباً پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے گروپ میں پچیس خواتین لیکچررز ،چون مرد لیکچررز اور اٹھائیس انسٹرکٹر کل ایک سو سات کو شامل کیا گیا ہے ان کی ٹریننگ کا دورانیہ دو ہفتے تین جنوری بروز سوموار  دو ہزار بائیس سے چودہ جنوری دو ہزار بائیس بروز جمعہ تک کا ہے ٹریننگ دورار دس بجے تا چار بجے بعد دوپہر تک ہوگی اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ اٹھارہ کے مرد وخواتین کی کل تعداد بانوے ہے چن میں چوبیس مرد ،جون خواتین  اور چودہ سینئر انسٹرکٹر شامل ہونگے ان کی ٹریننگ کا دورانیہ چار ہفتے تین جنوری دو ہزار بائیس سے لیکر اٹھائیس جنوری دو ہزار بائیس تک ہے ان کی ٹریننگ کا وقت بھی دس بجے سے لیکر بعد دوپہر  چار بجے تک ہے ان تمام ایک سو ننانوے افراد کو بذریعہ ای میل مطلع کیا گیا ہے پہلے ہفتے کا ٹائم ٹیبل پڑھائے جانے والے ٹاپک بتا دئیے گئے 

ہدایات برائے ٹرینگ لیکچرر

LECTURERS-INSTRUCTORS-BATCH-I

لسٹ مرد لیکچررز

LECTURERS-MALE-SERIAL-1-TO-54-converted

لسٹ خواتین لیکچررز

LECTURERS-FEMALES-SERIAL-1-TO-25-converted

ہدایات برائے اسسٹنٹ پروفیسر فار ٹریننگ

PLT-BATCH-I-APSR-INSTRUCTORS-1

لسٹ مرد اسسٹنٹ پروفیسر ز

AP-MALE-SERIAL-NO.-1-TO-24

لسٹ خواتین اسسٹنٹ پروفیسر ز

AP-FEMALES-SERIAL-NO.1-TO-54

Related posts

تین کیٹگریز میں پوسٹنگ/ٹرانسفر سے استثنیٰ ۔اتحاد اساتذہ یہ خبر تین فروری کو شائع کر چکا

Ittehad

کرونا مزید پانچ ماہرین تعلیم کی جان لے گیا

Ittehad

ری فکسیشن اور کٹوتیوں کے خلاف بھی حکم امتناعی ۔۔ ساہیوال سے عمران جعفر کی کاوش

Ittehad

2 comments

Muhammad Shahzad Arshad January 2, 2022 at 9:04 am

Excellent

Reply
Muhammad Shahzad Arshad January 2, 2022 at 9:06 am

Good and informative

Reply

Leave a Comment