2021 Latest News Obituary

انتقال پر ملال ۔صدمات۔ ۔غم کی خبریں

رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری محمد اصغر کو صدمہ 

اتحاد کے مرکزی رہنما اور گورنمنٹ ایس سی کالج بہاولپور کے شعبہ فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر چوہدری محمد اصغر کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں اللہ کی رحمت میں چلی گئیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اتحاد اساتذہ کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران و کارکنان نے چوہدری اصغر اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے چوہدری اصغر سے تعزیت کےلیے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں03336364362

پروفیسر سرور مختار انتقال کر گئے

گورنمنٹ کالج شور کوٹ ضلع جھنگ کے شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر سرور مختار گزشتہ دنوں انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً پچپن برس تھی انہوں نے چھبیس اکتوبر انیس سو چھیانوے کو بطور لیکچرر عربی جوائن کیا اور چھبیس مئی دو ہزار نو کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور وہ اپنے ساتھیوں اور اہل خانہ کو سوگوار چھوڑ کر اگلے جہاں رخصت ہو گئے مرحوم ایک فرشتہ صفت انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

رہنما اتحاد اساتذہ محمد یوسف مان کو صدمہ

اتحاد اساتذہ کے راہنما پروفیسر محمد یوسف مان جنرل سیکرٹری پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن لوکل یونٹ بورے والا کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اتحاد اساتذہ کے مرکزی و ڈویژنل رہنماؤں نے جناب یوسف مان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے

شور کوٹ ۔۔پروفیسر شکیل احمد کو صدمہ

گورنمنٹ کالج شور کوٹ کے شعبہ اردو کے استاد پروفیسر شکیل احمد کی والدہ گزشتہ روز انتقال فرما گئیں ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک 404 ج ب  تحصیل شور کوٹ میں ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب کے علاؤہ معززین علاقہ اور پروفیسر حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اتحاد اساتذہ کے راہنماؤں نے پروفیسر شکیل احمد سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

اوکاڑہ۔۔پروفیسر محمد عمر طاہر کو صدمہ

پروفیسر گورنمنٹ کالج اوکاڑہ کے شعبہ انگریزی کے استاد پروفیسر محمد عمر طاہر کی والدہ رضائے الٰہی سے گزشتہ دنوں انتقال فرما گئیں اتحاد اساتذہ کے قائدین نے جناب 
محمد عمر طاہر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

احتجاج سے قبل ہی فپواسا اور وزیر تعلیم کے درمیان معاہدہ

Ittehad

تحریک اساتذہ کی دورنگی کی کہانی

Ittehad

ان کیمپس یا ان لائن امتحان ۔طلبا احتجاج میں شدت ۔پانچ سو چورانوے کے خلاف مقد مہ ۔جہاں ہو سکتا ہے وہاں لے لیں ۔حکومت

Ittehad

Leave a Comment