2021 Latest News Obituary

معروف کالم نگار۔ماہر تعلیم اور ریٹائرڈ پروفیسر اجمل نیازی انتقال کر گئے

ممتاز کالم نگار۔معروف ماہر تعلیم ۔نامور شاعر شاعر ۔تجزیہ نگار ۔تجزیہ نگار اور بے باک سپیکر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اجمل نیازی آج الصبح دو بجے اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے مرحوم کی عمر تقریباً 75 برس تھی مرحوم ڈاکٹر اجمل نیازی 17 اکتوبر 1946 کو موسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم میانوالی اور بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی دوران تعلیم ان اداروں کے میگزین راوی اور محور کی ادارت کے فرائض سر انجام دئیے پبلک سروس کمیشن سے منتحب ہو کر لیکچرر اردو بنے تو اپنے آبائی شہر میانوالی  اور پھر گورڈن کالج راولپنڈی میں تعینات ہوئے  پھر اپنی علمی پیاس بجھانے کےلیے لاہور آ گئے گورنمنٹ کالج لاہور (اب جی سی یونیورسٹی) میں تدریسی فرائض سر انجام دئیے  ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی تو گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور میں ٹرانسفر کر دیا گیا جہاں سے وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 15 اکتوبر 2006 کو سروس سے ریٹائر ہوئے ان کی مقبولیت ان کے کالم بے نیازی ان کے سبب ہوئی جو روز نامہ نوائے وقت میں شائع ہوتا تھا جو بعد ازاں مجموعہ کی صورت میں شائع ہوا پچھلے پہر کی سرگوشی ان کی شاعری کا مجموعہ ہے  ان کا خوبصورت سفر نامہ جس نے شہرت پائی مندر میں محراب ہے جو 1991 میں شائع ہوا علاوہ  اس کے  جل تھل  1980 میں میانوالی کے شعرا  پر کتاب لکھی    

Related posts

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم-اے/ایم ایس سی پروگرامز میں درخواستیں بھیجنے کی آخری تاریخ چھبیس فروری

Ittehad

تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع ۔اب تئیس مئی تک بند

Ittehad

  پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈنگ ٹپاؤ بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے اعلی ترین انتظامی عہدے پر عارضی تقرریاں 

Ittehad

Leave a Comment