2021 Latest News Obituary

انتقال پر ملال ۔۔۔ صدمات

رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری جہاں زیب ڈھلوں کو صدمہ

راہنما اتحاد اساتذہ اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کے شعبہ انگریزی کے استاد پروفیسر جہاں زیب ڈھلوں کی والدہ محترمہ سات اکتوبر کو قضاء الٰہی سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سوہاوہ میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما اور گوجرانولہ ڈویژن کے رہنماؤں کے علاؤہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے بہت سے اساتذہ نے جنازے میں شرکت کی فوری طور پر شریک نہ ہونے والوں نے بعد میں گاؤں جا کر چوہدری جہاں زیب ڈھلوں اور ان کے عزیزوں سے اظہار تعزیت کیا اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوستوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے اور یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

پروفیسر ظفر علی گجر اور سخاوت گجر کو صدمہ

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور کے فزیکل ایجوکیشن کے استاد پروفیسر سخاوت گجر اور گورنمنٹ کالج شالامار ٹاؤن پروفیسر ظفر علی گجر کی والدہ محترمہ آٹھ اکتوبر کو قضاء ث سے اللہ کی رحمت میں چلی گئیں لاہور سے اتحاد اساتذہ کے مرکزی و مقامی رہنماؤں کے علاؤہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج اور گورنمنٹ کالج شالا مار ٹاؤن کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی  ان کے جنازہ ان کے آبائی علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کی مرکزی ایگزیکٹو کے اراکین نے دونوں گجر برادرانِ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

Related posts

پشاور ۔ فیملی پینشن 75فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی

Ittehad

پروفیسر محمد اویس مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک سو چھیانوے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کے احکامات جاری

Ittehad

Leave a Comment