2021 HED News Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 155 افراد کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈرز ۔چالیس مرد وخواتین شامل پروفیسر

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایما پر ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ ڈی پی آئی آفیس لاہور نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے 155 افراد جو گزشتہ کچھ عرصہ میں ریٹائر ہوئے ان کی لیو انکیشمنٹ کے احکامات جاری کیے ہیں ان میں چالیس مرد وخواتین پروفیسرز شامل ہیں دیگر لیکچرر اٹینڈنٹ ۔لیکچر اسسٹنٹ ۔ نائب قاصد ۔بلاوی ۔واٹر مین ۔بیلدار ۔سویپر ۔لیب سپروائز۔چوکیدار اور کلرک/ہیڈ کلرک شامل ہیں عہدے کے اعتبار سے ہر ایک کو دی جانے والی رقوم درج ہیں جس کی مجموعی رقم آٹھ کروڑ ستانوے لاکھ سینتالیس ہزار چار سو پینسٹھ روپے ہے تمام ضروری اقدامات کے بعد یہ رقوم پرنسپلز کے ذریعے ایس ڈی اے / کاسٹ سنٹر سے منتقل کی جائیں گی ہر ممبر کی تفصیل درج ذیل پوسٹڈ نوٹیفیکیشن میں دیکھی جا سکتی ہے

Related posts

گریڈ انیس میں ترقی کےلیے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز جلد بھجوائیں ۔ڈی پی آئی کی ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت 

Ittehad

  گورنمنٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور کی سینئر لایبریرین تحسین طاہر انتقال کر گئیں

Ittehad

نئے پے سکیلز22 ۔ تنخواہوں میں پندرہ فیصد  پندرہ فیصد اور پنشن میں پانچ فیصد اضافہ

Ittehad

Leave a Comment