اتحاد اساتذہ کے رہنما, سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب اور انگریزی ادب کے معروف استاد پروفیسر محمد تنویر قریشی آج مدت ملازمت مکمل کرکے گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا سے ریٹائر ھو گئے۔ وہ 18 ستمبر 1961 کو کراچی میں پیدا ھوئے۔ ابتدائی تعلیم جوھرآباد سے حاصل کی۔ گورنمنٹ جوھر میموریل ھائی سکول جوھرآباد سے میٹرک کا امتحان 1976 میں امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ ایف ایس سی 1979 اور پھر بی اے 1981 گورنمنٹ کالج جوھرآباد سے پاس کیا۔ پوسٹ گریجویشن کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلہ لیا اور 1984 میں انگریزی ادب میں وھاں سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ علم کی پیاس ابھی تشنہ تھی کہ کراچی چلے گئے اور وھاں سے 1987 میں وفاقی اردو کالج بابائے اردو روڈ کراچی سے قانون کی ڈگری ایل ایل بی حاصل کی۔ اسی سال چار نومبر 1987 کو بطور لیکچرار انگریزی گورنمنٹ کالج جوھرآباد جوائن کر لیا۔ 17 اپریل 2008 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے اور گورنمنٹ کالج جوھرآباد ھی تعینات هو گئے۔ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ھوئے محکمہ ھائر ایجوکیشن پنجاب نے انہیں،07 مارچ 2015 کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب مقرر کر دیا۔ اگلی ترقی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ھوئی تو انہیں 26 مئی 2021 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر انگریزی گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا تعینات کر دیا گیا جہاں سے آج مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ھوئے۔ تنویر قریشی اپنی خوش اخلاقی، شگفتہ گفتاری اور ھمیشہ دوسروں کے کام آنا جیسی عمدہ صفات کی بنا پر ایک وسیع حلقہ اثر رکھتے ھیں۔ ملازمت کے روز اول سے ھی اتحاد اساتذہ سے وابستہ هو گئے اور یہ ساتھ آج بھی جاری ھے اور رھے گی۔ اللہ ان کو عمر خضر اور اچھی صحت عطا فرمائے۔اج گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے ساتھیوں نے ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان کی شخصیت ان کی محکمہ اور اساتذہ برادری کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالی اور آخر میں ایک مقامی ہوٹل میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا