2021 Latest News Obituary

غم کی خبریں ۔۔۔صدمات۔۔پروفیسر خلیل پرویا – پروفیسر نسرین اختر اور سید انوار شاہ کو صدمہ

اتحاد اساتذہ پاکستان کے معروف رہنما  رحیم یار خان سے پروفیسر خلیل پرویا کے پھوپھی زاد بھائی  ظفر اقبال پرویا آج قضائے الٰہی سے وفات پا گئے اتحاد اساتذہ جناب پروفیسر خلیل پرویا سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور دعا کو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ  دے

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج براۓ خواتین بورے والہ کی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تاریخ مسز نسرین اختر کے شوہر رانا نعیم حیدر ایڈووکیٹ کرونا کا شکار ہو کر وفات پا گئے۔ اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے محترمہ نسرین اختر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے

 گورنمنٹ کالج بورے والا کے پروفیسر اور اتحاد اساتذہ کے معروف راہنما پروفیسر سید انوار الحق کے والد بزرگوار معروف عالم دین سید محفوظ الحق شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ کالج بورے والا کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں پروفیسر صاحبان کی کثیر تعداد شریک ہوئی اتحاد اساتذہ کے دوستوں نے پروفیسر انوار الحق سے ان کے والد گرامی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے 

Related posts

پرموٹ ہونے والےایسوسی ایٹ پروفیسرز کے اپنے ہی ساتھیوں نے نوٹیفکیشن میں تاخیر کروائی آج کل میں متوقع

Ittehad

پنجاب حکومت نے ملازمت کے لیے عمر کی اوپری حد میں رعایت دس سال سے بڑھا کر پندرہ سال کر دی

Ittehad

بانوے خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز پر مشتمل بیج سیکنڈ کی ٹریننگ اکتیس جنوری سے

Ittehad

Leave a Comment