HED News Latest News

حکومتی اقدام یونیورسٹیز کی خود مختاری پر حملہ ہے،ڈاکٹر احتشام،ڈاکٹر امجد مگسی

ایک ہفتہ قبل فپواسا پنجاب کے پلیٹ فارم سے پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی لاہور کی جانب سے ایچ ای سی کے چئیرمین کی معزولی پر جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا بدقسمتی سے وہ حرف بہ حرف درست ثابت ہورہے ہیں اور حکومت نے ایچ ای سی کی خود مختاری کو ختم کر کے افسر شاہی کے ماتحت کرنے کی داغ بیل ڈالی دی ہے۔

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی، لاہور اور جی سی یونیورسٹی، لاہور کے جنرل سیکرٹریز ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور ڈاکٹر احتشام علی نے اِس حکومتی اقدام کو یونیورسٹیوں کی خودمختاری پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اِس کی بھرپور مذمت کی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ تعلیم دشمن فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، ورنہ تمام اساتذہ اس کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔ اِس ضمن میں دونوں یونیورسٹیز کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز نے فپواسا کی جانب سے اس حکومتی اقدام کے خلاف یومِ سیاہ منائے جانے کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related posts

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2022 کے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کا اعلان کر دیا 

Ittehad

بینولینٹ فنڈ پنجاب کے سال  دوہزار بائیس — تئیس کے وظائف کے درخواستیں یکم جنوری سے  جمع کروائیں

Ittehad

رات کے پچھلے پہر دھرنے  میں شریک سوئے ہوئے ایک سو دو افراد گرفتار کر لیے

Ittehad

Leave a Comment