محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے آج جاری ہونے والے آرڈرز کے مطابق ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی اور سکول ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری سید شہزاد حسین جعفری کو فوری طور پر موجودہ چارج چھوڑنے اور اگلی تعیناتی کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے یہ دونوں حضرات اپنے اپنے محکمے میں استاد ہیں اور ٹیکنیکل کوٹہ پر سیکریٹریٹ میں کام کر رہے تھے طارق حمید بھٹی پولیٹیکل سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں اور اس سے قبل وہ ایف سی کالج لاہور میں کام کر رہے تھے جبکہ سید شہزاد حسین جعفری سکول ایجوکیشن میں جغرافیہ کے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کا م کا رہے تھے