ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے دو ہزار نو میں بے روزگار پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے ایک پروگرام شروع کیا جس کا نام انٹیرم پلسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈی ( آئی پی ایف پی ) رکھا گیا فییز ون میں ایسے لوگوں کو صرف یونیورسٹیوں میں بھجوایا گیا جہاں انہوں نے ایک سال تک کا م کیا اور انہیں ایک لاکھ تیس ہزار روپے ماہانہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دیا گیا پی ایچ ڈیز کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سب کو یونیورسٹیوں میں کھپانا ممکن نہیں تو اس پالیسی کو ریوائز کیا گیا اور دائرہ کار کالجوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے سیکرٹری تعلیم پنجاب کے نام ایک خط میں ڈائریکٹر ایچ آر ۔ے کہا ہے کہ کالجوں کے پرنسپل کو ہدایت کریں کہ وہ اپنی کنسنٹ ایچ ای سی کے پتہ پر بھجوائیں امیدواران ان لائن اپلائی کریں سلیکشن اور ٹریننگ کے بعد انہیں متعلقہ کالجز میں بھجوایا جائے گا مزید تفصیل کچھ یوں ہے