لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی پانے والے اناسی ایسوسی پروفیسر ز کے احکامات تعیناتی جاری کر دئیے ہیں یہ نوٹیفیکیشن ۔ایک عرصہ سے معرض التوا میں تھا الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد کر رکھی تھی کمیشن نے چند روز قبل ان کو پوسٹ کرنے کی اجازت دے اور آج اس نوٹیفیکیشن کا اجراء ممکن ہوا اتحاد اساتذہ پاکستان تمام ترقی پاکر پوسٹنگ پانے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہے حاضر خدمت ہے 79 ترقی پانے والوں کے نوٹیفیکیشن کا عکس