2023 Latest News Press Releases

لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے بعد نظر بند ہونے والے 114ملازمین کی  رہائی کا حکم دے دیا

ہائیکورٹ کے احکامات  حاصل کر کے لاہور جیل کے حکام تک پہنچائے جا رہےشام تک رہائی ممکن ہو سکےگی

لاہور ہائی کورٹ میں اساتذہ کے رہنماوں کی جانب سے دائر رٹ پٹیشنوں کا فیصلہ سناتے ہوئے۔ ایک سو چودہ سرکاری ملازمین جن میں اکثریت سکول استادہ کی ہے کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔یاد رہے کہ ایک سو چودہ سرکاری ملازمین کے خلاف ایف ائی۔درج۔کے انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں ایف ائی۔ارز کو باطل ۔قرار دیکر خارج کر کے گرفتار شدگان کو فورا رہا کرنے کا حکم دیا  لاہور شہر کی ضلعی انتظامیہ نے انہیں رہا کرنے کی بجائے ڈی سی لاہور کے آرڈرز کے تحت انہیں تین ایم پی او لگا کر نظر بند کے لاہور سنٹرل جیل بھجوا دیا اساتذہ رہنماؤں نے انہیں ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا دونوں رٹوں کو جمع کر کے جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں لگا دیا گیا انہوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو طلب کر کے ان سے استفسار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر انہیں کیوں رہائی نہ دی گئی وہ اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے فاضل جج نے گرفتار ہونے والوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا  جیل حکام نے ان میں سے پانچ کو آج عدالت میں پیش کر دیا گیا ان سے  قید کے دوران ہونے والے تمام واقعات سنے گئے اور ان کو فورا رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا اساتذہ رہنما آرڈرز لیکر جیل جائیں گے اور شام تک یہ 114 افراد رہا ہو جائیں گے

Related posts

پروفیسر محمد اکرم خان کو زمیندارہ کالج گجرات کا نیا پرنسپل مقرر کر دیا گیا

Ittehad

پروفیسر حنیف عباسی کے لیے ،،اعتراف خدمت،، تقریب منعقد کی گئی

Ittehad

نوکر شاہی کی یونیورسٹی قوانین کی تشکیل نو ہرگزقابل قبول نہیں ۔مزاحمت کریں گے اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

Leave a Comment